اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ موجودہ دور میں آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان شہباز شریف کا ویژن ہے۔ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے۔ سوسائٹی، اکانومی اور گورننس کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹی سی این ایشیا 2024ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ڈیجیٹل پاکستان کے سفر پر گامزن ہیں۔ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کار بند ہے۔ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔