نیویارک (نیٹ نیوز) ایپل کے شریک بانی سٹیو جابز کی ملکیت میں رہنے والا ایک کمپیوٹر 3 لاکھ ڈالرز (ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے کے قریب) سے زائد مالیت میں فروخت ہوا ہے۔ یہ کمپیوٹر اس کمپنی نے 1976 میں متعارف کرایا تھا اور کافی عرصے سے یہ ایپل کی پہلی ایپلیکشن انجینئر ڈانا ریڈنگٹن کی ملکیت میں تھا۔