خیبر پی کے حکومت کا سرکاری ملازمین کو انتہائی کم اقساط پر گھر دینے کا فیصلہ

 پشاور (بیورو رپورٹ ) خیبر  پی کے حکومت نے گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کو انتہائی کم اقساط پر گھر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق 5 مرلہ پلاٹ کی ممبرشپ فیس 30 ہزار اور ماہانہ قسط صرف 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، 6 مرلہ پلاٹ کی ممبرشپ فیس 45 ہزار جبکہ 10 مرلہ پلاٹ کی ممبرشپ فیس 60 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک کنال پلاٹ کی ممبرشپ فیس ایک لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کو 5 مرلے،گریڈ 8 سے 12 تک کے ملازمین کو 7 مرلے کا پلاٹ دیا جائیگا۔ اسی طرح گریڈ 16 تک کے ملازمین کو 10 مرلے اور گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کو ایک کنال کا پلاٹ دیا جائیگا، سرکاری ملازمین کو گھردینے کیلئے ہاسنگ فانڈیشن کا قیام عمل میں لایا جائیگا، ہاسنگ فانڈیشن کیلئے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے کے فنڈز بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کیلئے موزوں اراضی دیکھ کر اس پرعملی کام کی تیاری کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن