چالان: تاخیر کیس، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی سے 3 ستمبر کو رپورٹ طلب 

Aug 28, 2024

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے مقدمات کے چالان عدالتوں میں بروقت پیش نہ کرنے کے کیس میں آئی جی پنجاب سے مقدمات کے چالانوں کی تفصیلی رپورٹ 3 ستمبر کو طلب کر لی۔ پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فریاد علی شاہ نے موقف اپنایا کہ 2017ء سے لیکر رواں سال جولائی 2024ء تک  پچاس لاکھ 31 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے۔ آٹھ سالوں میں 42 لاکھ چھیانوے ہزار پانچ سو مقدمات کے چالان جمع ہوئے ،3 لاکھ بہتر ہزار تین سو چھبیس مقدمات کے اخراج رپورٹس مرتب ہوئیں ،تین لاکھ باسٹھ ہزار ایک سو ستائیس مقدمات کے چالان جمع نہیں ہوئے۔

مزیدخبریں