واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے شرط رکھی ہے کہ مباحثے کے دوران دونوں فریقوں کا مائیک کھلا رہنا چاہیے۔