قوم بہادر سپوتوں کی قربانیاں فراموش نہیں کرے گی: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر پاکستان کی ترقی کی راہ روکنے کی سازش ہے جسے کچلا جائے گا۔ حکومت پائیدار قیام امن کیلئے مربوط اقدامات اٹھا رہی ہے۔ قوم کے ہر فرد کی جان کا تحفظ حکومت کی کلیدی ترجیح ہے جس کی خاطر تمام سکیورٹی اداروں کو فعال کیا گیا ہے اور درکار وسائل کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر و جری افواج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے جانوں نے دہشت گردی کے ناسور کو کچلنے کیلئے جس طرح ماضی میں بھرپور کردار ادا کیا اسی طرح اب بھی سماج دشمن عناصر کا قلع قمع یقینی بنائیں گے۔ پاکستان کے اندرونی امن کو خراب کرنے کی سازشیں کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن