اختلافات بھلا کر سیاسی استحکام کی کوشش کرنی چاہئے: شاہد خاقان 

Aug 28, 2024

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خان خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کو ڈھونڈنا چاہئے، سیاسی استحکام کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، سیاسی استحکام نہیں ہوتا تو بلوچستان جیسے واقعات ہوتے ہیں۔ سال 2013ء میں روزانہ دھماکے ہوتے تھے آج ہمیں اختلافات بھلا کر سیاسی استحکام کی کوشش کرنی چاہئے، کیا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا ہے؟ ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سے پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا امید ہے آج جو ججز بیٹھے ہیں وہ خود اس قانون کو مسترد کر دیں گے۔

مزیدخبریں