لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے پاکستان بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر سے 4 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔ یوٹیلٹی سٹورز ایسوسی ایشن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار عرصہ 10 سال سے یوٹیلیٹی سٹور کا ملازم ہے، یوٹیلیٹی سٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے، دو ارب روپے منافع کما رہے ہیں، 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتے ہیں۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک حکومت کے یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کے اقدام پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
یوٹیلٹی سٹورز کی بندش‘ وفاقی حکومت‘ دیگر سے 4 ستمبر کو جواب طلب
Aug 28, 2024