لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیس میں متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست گزار کے تحریری دلائل درخواست کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی۔ سید اقتدار حیدر نے موقف اپنایا کہ تحریری دلائل کو فیصلے میں مدنظر رکھا جائے۔