لاہور     5  نئی تحصیلوں کی منظوری کے بعد صوبے کا سب سے بڑا شہر بن گیا 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کا دارالحکومت  تحصیلوں کے اعتبار سے صوبے کا سب سے بڑا شہر بن گیا۔ لاہور میں مزید پانچ تحصیلوں کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد صوبائی دارالحکومت میں تحصلیوں کی تعداد دس تک پہنچ گئی۔ وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری دی تھی جس کے بعد تحصیلوں میں اضافے کا نوٹفکیشن بورڈ آف ریونیو نے جاری کر دیا۔ نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔ نئی پانچ تحصیلوں میں نشتر، واہگہ، اقبال ٹاؤن، راوی اور صدر شامل ہیں۔ جبکہ اس سے قبل رائیونڈ، ماڈل ٹائون، لاہور کینٹ، لاہور سٹی اور شالیمار تحصیلیں تھیں۔

ای پیپر دی نیشن