غزہ (نیٹ نیوز) اسرائیلی پابندیوں کے باعث ایندھن کی کمی کا شکار فلسطینیوں نے پلاسٹک اور کوڑا جلا کر ڈیزل بنانا شروع کر دیا ہے۔ غزہ میں لوگ ایندھن (پٹرولیم مصنوعات) کی کمی کے باعث پلاسٹک کو جلا کر اس سے ڈیزل حاصل کر رہے ہیں جسے وہ اپنی روزمرہ ضروریات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔