پی این ایس یرموک کا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران عمان کا دورہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس یرموک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران عمان کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یرموک نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا، ان مشقوں کا مقصد بحری افواج  کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا اور سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کرنا اور علاقائی امن اور استحکام کا قیام ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ عمان کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمان کے عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن