اسلام آباد (انٹرویو: رانا فرحان اسلم) پیر سید منور حسین شاہ جماعتی آف علی پور سیداں شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی مملکت خداداد تحفہ اور عطیہ خداوندی ہے پوری قوم کو چاہیے کہ اس ملک کی قدر کریں یہ خطہ ’’بابو لاسلام اور اس کے قیام کا ایک خاص مقصد تھا، پاکستان دراصل اسلام کی اشاعت ثانیہ کی تکمیل کیلئے معرض وجود میں آیا، ہمیں اتحاد امت کیلئے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک میں ناسبیت، خارجیت اور رافضیت کے فتنے نے سر اٹھا لیا ہے۔ ایسے میںقومی اتفاق رائے اشد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید منور حسین شاہ نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘اسلام آباد آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیاپیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں کردار کی کمی ہے قیام پاکستان کے وقت ہمارے اکابرین نے امت کو متحد رکھا اور وقت کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہوئے کام کیاقیادت بھی متحد تھی ایک کے فیصلے کو تمام کی حمایت حاصل ہوتی تھی لیکن بدقسمتی سے آج ایسا نہیں ہے موجودوہ دور میں قوم تقسیم در تقسیم ہے تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، معاشرے میں بہتری کیلئے تعلیمی قابلیت کے حامل افراد کو سامنے آنا ہو گا دورس سوچ کے حامل افراد سامنے لائے جانے سے ملکی حالات میں بہتر ہونگے۔
مملکت پاکستان عطیہ خداوندی، قوم اس کی قدر کرے: منور حسین شاہ جماعتی
Aug 28, 2024