چینی بری فوج کے کمانڈر کی  پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں

پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی بری افواج کے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ نے سوموار کو اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ جنرل لی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر محیط سٹرٹیجک تعلقات ہیں اور دونوں ممالک قابل اعتماد دوست ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو پاکستان میں وسیع عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے جو دونوں ممالک کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے عسکری سطح پر تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور سٹرٹیجک تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔ جنرل لی نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین ا?ہنی بھائی، سٹرٹیجک پارٹنر اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔ سوموار کو ہی جنرل لی چیاؤمنگ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بھائی چارے کے ثبوت کے طور پر جاری دوطرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔ پاک چین تزویراتی شراکت داری خطے میں امن و امان کی ضمانت ہے۔ مزید شراکت داری سے خطے میں مزید استحکام آئے گا۔ امریکا اور بھارت گٹھ جوڑ کے آگے بند باندھنے کے لیے پاک چین دفاعی شراکت داری ناگزیر ہے۔
ایسے دعوے  اور وعدے آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر کے ہی پورے ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

 " چن" کتھاں گزاری آئی رات وے

شاہد نسیم چوہدری ٹارگٹ0300-6668477کہتے ہیں کہ نادان دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہے،۔۔۔،جسکی آج واضح مثال بھی مل گئی۔۔۔،اسلام آباد میں ...