اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وفاقی پولیس نے خود احتسابی کے تحت انکوائری کے بعد افسران اوراہلکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف سزائیں سنا دیں ایس ایچ او تھانہ نون کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے ساتھ سہولت کاری کا الزام لگایا گیا راولپنڈی پولیس کے اعلی افسران کی درخواست پر آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا نے انکوائری کروائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایک سب انسپکٹر، ایک اے ایس آئی، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کے خلاف ایکشن لیا گیا ایس ایچ او سب انسپکٹر عاصم غفارکو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر ظفر اقبال کی تنزلی کر کے اے ایس آئی بنا دیا گیاہیڈ کانسٹیبل محمد ساجد، دو کانسٹیبلان محمد ہارون، محمد نوید کو ملازمت سے ڈسمس کردیا گیا۔
ایس ایچ او،ہیڈ کانسٹیبل، دو کانسٹیبلان ملازمت سے برطرف
Aug 28, 2024