راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)چہلم حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیرہوگیا راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 4600 سے زائد افسران و اہلکاروں اور 215 ٹریفک سٹاف نے فرائض سرانجام دئیے، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے،جلوس میں آنے والے شرکا کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی جلوس کی سیکورٹی کیلئے چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے تھے، آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے چہلم حضرت امام حسین و شہدائے کربلا پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹی، میڈیا نمائندگان، تاجر برادری، سول سوسائٹی کو امن و امان کے قیام میں بہترین کوآرڈینیشن اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں، امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔