مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے  عہدیدران کی پیر سید حسین الدین شاہ سے ملاقات

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) پیر سید حسین الدین شاہ،علامہ پیرسید انعام الحق شاہ اور مجاہد ختم نبوت وکیل ناموس رسالت پیر سید حبیب الحق شاہ ،مفتی محمد حنیف قریشی نے  سپریم کورٹ میں بہترین دلائل دیئے جس سے ایک بار پھر مرزائیت کی تبلیغ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے قائم مقام صدر حاجی محمد محفوظ،جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ،سرپرست اعلی چوہدری خورشید انور،چیئرمین فرحان شیخ،وائس چیئرمین غلام علی خان،سینئر نائب صدر عاصم اللہ قریشی،نائب صدر صنوبر گل،جوائنٹ سیکرٹری وقاص ندیم،فنانس سیکرٹری حافظ عثمان ضیائی،بشیر احمد مغل،حمزہ شیخ،حافظ مصطفی،عبداللہ گل، چوہدری حسنین نے جامعہ رضویہ ضیاء  العلوم ڈی بلاک میں پیر سید حسین الدین شاہ  کو مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا ا س موقع پر علامہ مولانا عبدالحمید ضیائی بھی موجود تھے۔آخر میں جشن عید میلاد النبی کے انتظامات کے حوالے سے مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے لیے پیر سید حسین الدین الدین  نے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

ای پیپر دی نیشن