راولپنڈی(جنرل رپورٹر)لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکرٹری ثاقب علی عطیل نے پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر سجاد حسین، ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ )لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ڈاکٹر محمد اشرف، ڈائریکٹر جنرل (توسیع)لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ادارہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سرفراز احمد چٹھہ نے اپنے سیکشن انچارجز اور دیگر افسران کے ہمراہ ادارہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔