راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے صدر غلام علی خان نے انجمن تاجران راولپنڈی کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ بدترین مہنگائی،ظالمامہ ٹیکسوں کے خلاف تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، تاجر دوست کے نام سے تاجروں پر لگائے گئے اصل میں تاجر دشمن اور عوام دشمن ٹیکس ہے،وہ گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے نائب صدر، چیرمین چیمبر آف سما ل ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز ندیم شیخ اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران راجہ بازار ابرار احمد شیخ سے گفتگو کر رہے تھے۔