راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے بلوچستان میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج بدھ مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے اس موقع پر راولپنڈی کے وکلا عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ کریں گے بار کے صدر سید انتظار مہدی شاہ نے کہا کہ ملک میں معصوم شہریوں کے قتل کے ساتھ فورسز پر حملوں کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے وقت میں نہ صرف راولپنڈی بلکہ ملک بھر کے وکلا اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بہ شانہ ہیں ہمارے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ان شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔