راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی صداقت علی خان نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 69 افراد سے ساڑھے 31 کروڑ روپے ہتھیانے کے مقدمہ میں 2 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے،ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے احتشام الحق قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں الزام تھا کہ ورسکے خان عرف شیراز اور احسن اقبال نے 69 افراد سے لندن میں '' ہائی فیلڈ ریذیڈنشل ہومز لمیٹڈ'' نامی کمپنی میں ورک پرمٹ پر بھجوانے اور ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 31 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار روپے وصول کئے یہ رقم پائونڈ اور پاکستانی کرنسی کی شکل میں بذریعہ بنک اور نقد وصول کی گئی 57 افراد کو لندن بھجوایا لیکن انہیں ملازمت نہ دلوائی بلکہ ان کے ورک پرمٹ ہی کینسل کروا دئیے گئے جبکہ 12 افراد کو لندن بھجوایا ہی نہیں گیا ایف کے تفتیشی سب انسپکٹر عبدالامین نے گزشتہ روز دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے استدعا کی کہ ملزموں سے تحقیقات کرنا ہیں استدعاہے کہ انہیں 7 یوم کاجسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے دونوں ملزموں کوجوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔
ساڑھے 31 کروڑ روپے ہتھیانے کے مقدمہ میں 2 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ
Aug 28, 2024