9 ستمبر سے 15 اضلاع میں انسدادپولیو مہم شروع کی جائیگی، عظمیٰ کاردار

Aug 28, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ خواتین قائدانہ کردار ادا کر کے ہر گھر میں پولیو ٹیموں کی رسائی کو یقینی بنا سکتی ہیں،پنجاب میں آئندہ ماہ 9 ستمبر سے 15 اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے جس کا ہدف 13.9 ملین بچوں کا ہے،جس میں راولپنڈی،اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، چکوال، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، مظفر گڑھ، اوکاڑہ، راجن پور، آر وائی خان اور شیخوپورہ شامل ہیں،تمام اضلاع میں مقامی سطح پر آپریشنل اور کمیونیکیشن پلان ترتیب دے کر اس مہم کو کامیابی سے نافذ کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، عظمی کاردارنے پولیو سپروائزرز کے تربیتی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے انہیں خصوصی طور پر کارکنوں کے پاس بھیجا تھا تاکہ وہ وزیراعلی کو پولیو کے خاتمے میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کر سکیں انہوں نے پولیو ورکرز کو یقین دلایا کہ انہیں ان کے کام کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، لیکن کارکنوں کو نتائج کی فراہمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں