راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)چکری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتارکر لیا،اشتہاری سعید اقبال اور ساتھیوں نے فائرنگ کر کے محمد عمران اور انیسہ بی بی کو قتل کر دیا تھا،فائرنگ سے خواتین اور بچیاں زخمی بھی ہوئیں تھیں،واقعہ گزشتہ سال فروری میں سابقہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا تھا،چکری پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام زرائع بروے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا،اشتہاری مجرم کے 03 ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔