راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)ملک میںتاجر دوست سکیم، ظالمانہ ٹیکسز، مہنگی بجلی اورآئی پی پیز کی مالیاتی دہشتگردی کے خلاف احتجا ج میں فارما ٹریڈ کے تمام کاروباری مراکز و مارکیٹوں میں دن 2 تا 3 بجے تک احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے۔مریضوں کی سہولت اور عوامی مشکلات کے سبب فارمیسیز و کیمسٹوںکے کاروباری مراکز مکمل بندنہیںہونگے۔فارما ٹریڈ تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جائز مطالبات کے حصول تک احتجاج کے تمام آ پشن استعمال کرنا جانتی ہے ان فیصلوں کا اعلان پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی لائزن آ فس مال روڈ راولپنڈی میںوڈیو لنک کے ذریعے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا پی سی ڈی اے کے اجلاس میں کراچی سے گروپ لیڈرز صلاح الدین ، غلام ہاشم نورانی، پنجاب سے زاہد بختاوری اور پشاور سے چیئرمین سنٹرل سراج الدین و دیگر صوبائی چیئرمین شریک ہوئے۔ ہنگامی اجلا س میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن آ ج کی ہڑتال میں پاکستان کی تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔