آزاد پتن حادثہ،راولپنڈی کے اڈوں میںگاڑیوں کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل

Aug 28, 2024

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)راولپنڈی تھانہ کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب ہونے والے کوسٹرکے المانک حادثے کے بعد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر راولپنڈی کے تمام پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں سے چلنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے ٹیمیں تشکیل دے دیں جبکہ ڈرائیوروں کا میڈیکل چیک اپ ہو گا، فٹنس سر ٹیفکیٹ، روٹ پر مٹ نہ ہونے پر گاڑیاں بند کر دی جائیں گی روٹ پر پبلک سروس ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے ڈرائیور گاڑی چلا سکیں گے، سیکرٹری آر ٹی اے محمد راشد علی نے بتایا کہ جو گاڑیاں معیار پر پورا نہ اترتی ہو اس کو روڈ پر نہ چلنے دیا بلکہ ان کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،  ڈرائیوروں کے پاس پبلک سروس لائسنس ہونا لازمی ہے جس کے پاس نہیں اس کو مسافر بردار گاڑی نہ چلانے دی جائے اور ڈرائیور کی صحت کے متعلق بھی میڈیکل ضروری ہو نا چاہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ صحت مند ہے۔

مزیدخبریں