اسلا م آباد (وقائع نگار ) ن لیگ کے رہنما امیدوار برائے چیئرمین شفیق احمد اور امیدوار برائے وائس چیئرمین اسلام آباد یوسی 107 پنڈ پڑیاں ڈوری نو گزی گل بہادر خان نے اپنے پینل سمیت کا غذات جمع کروا دیئے ۔اس سے پہلے لیگی رہنما انجم عقیل خان اور چو ہدر ی واجد ایوب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقے کی تمام برادریوں ں نے شرکت مشاورت کے بعد انجم عقیل اور تمام برادریوں نے اختیارات ن لیگ کے سینئر رہنما چو ہدر ی واجد ایوب کو دیدیا انہو ں نے کہا کہ چو ہدر ی واجد ایوب جو فیصلہ کر ینگے سب کو قبول کو گا ۔اس موقع پر واجد ایوب نے تمام بزرگو ں کی مشاورت سے پینل تشکیل دیا جس میں عامر شہزادامیدوار برائے جنرل کو نسلر وارڈ2،امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ 6،امیدوار جنرل کو نسلر عمر خان وارڈ3 یوتھ کونسلر راجہ احتشام ہو ں گے تمام اْمیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کروا دیئے اس موقع پر چو ہدر ی واجد ایوب نے تما م بزرگو ں نے شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گاتماام امیدوار لو گو ں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر ینگے اور نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں گے اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین شفیق احمد اور امیدوار برائے وائس چیئرمین گل بہادر نے گفتگو کرتے ہو ہے کہا کہ سیاست کے میدان میں اترنے کا مقصد علاقے کی فلا ح وبہبود اور عوام کی ترقی ہے علاقے کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت اولین تر جیح ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر ینگے۔