اسلام آباد(وقائع نگار) ماڈل ٹاؤن ہمک جاوا سٹاپ میں گودام کی چھت گرنے کے واقعہ پر ایم این اے راجہ خرم نواز نے یونین کونسل 35 کے چیئرمین کے امیدوارحاجی ملک عادل کو فوری طور پر جائے حادثہ میں زخمیوں کی امداد اور انتظامات کو چیک کرنے کی ہدایت جاری کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور یونین کونسل ہمک کے چیرمین کے امیدوار حاجی ملک عادل نے بھی فوری طور پر جائے حادثہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کو نکالنے کے عمل کی نگرانی بھی کی۔ اس موقع ملک عادل کا کہنا تھا کہ ریسکیو کی ٹیمیں زخمیوں کو نکالنے کا کام کر رہی ہیں۔ حادثے کے جو بھی محرکات ہیں ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت تمام انتظامیہ اس مسلے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ حاجی عادل کا کہنا تھا کہ ایم این اے راجہ خرم نواز نے مجھے ہدایت کی ہے ان کو صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ جس کی بھی کوتاہی ہوگی اس کی انکوائری کی جائے گی۔