سائبر حملوں کی تعداد میں ہر سال ڈیڑھ فیصد اضافہ ہورہا ہے، کیسپرسکی

اسلام آباد(خبرنگار) مشہور عالمی ڈیجیٹل کمپنیوں کے حوالے سے کیسپرسکی کی حالیہ تحقیق سائبر حملوں کی تعداد میں ہر سال ڈیڑھ فیصد اضافہ ہورہا ہے رواں سال کی پہلی ششماہی میں دنیا بھر میں لوگوں نے تقریبا 26ملین بار ان برانڈز کی نقالی کرتے ہوئے جعلی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جو کہ جنوری تا جون 2023کے مقابلے میں تقریبا 40فیصد زیادہ ہے جن برانڈز کا مطالعہ کیا گیا ان میں، سائبر جرائم پیشہ افراد نے بنیادی طور پر گوگل سروسز کو صارف نام اور پاس ورڈز چرانے کی کوششوں میں نشانہ بنایاتحقیق کے مطابق جب فشنگ حملوں کی بات آتی ہے تو گوگل، فیس بک اور ایمیزون سب سے زیادہ نشانہ بنائے جانے والے برانڈز ہیںکیسپرسکی سلوشنز نے دنیا بھر میں چارملین سے زیادہ ایسی کوششوں کو روکا جن کا مقصد صارفین کو ان کے گوگل اکانٹ کی معلومات فراہم کرنے کے لیے دھوکہ دینے کے لیے بنائی گئی فشنگ ویب سائٹس تک رسائی تھا

ای پیپر دی نیشن