اسلام آباد(خبرنگار)ایچ ای سی مانیٹرنگ اور تشخیص (ایم اینڈ ای)ڈویژن نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے)کے تعاون سے اعلی تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے پروکیورمنٹ ماہرین کے لیے "پروکیورمنٹ کے قوانین اور ضوابط" پر ایک روزہ آن لائن تربیت کا انعقاد کیاپاکستان بھر سے اعلی تعلیمی اداروں کے 130 سے زائد افسران نے سمارٹ کلاس رومز کے ذریعے اور ایچ ای سی کے مختلف ڈویژنز سے افسران نے اس تربیت میں شرکت کی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس تربیت کے مقاصد اور پاکستان کے اعلی تعلیم کے نظام پر اس کے ممکنہ اثرٍات کے بارے میں بتایاانہوں نے زور دیا کہ اس طرح کی تربیت اعلی تعلیم کے شعبے میں پروکیورمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے اور غلطیوں سے بچنے کے لیے بہت ضروری ہے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تجربہ کار حکام نے پروکیورمنٹ کے قوانین اور طریقوں پر تفصیلی لیکچرز دیے اور جدید ای پروکیورمنٹ کے عمل کا مظاہرہ کیا۔