پرائیویٹائزیشن، قرضوں کی تنظیم نو پاور سیکٹر کی اصلاح کیلئے اہم ہے، توصیف فاروقی 

Aug 28, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان کا پاور سیکٹر طویل عرصے سے مسلسل خسارے اور غیر مستحکم مالیات سے دوچار ہے، اس لیے اس شعبے کی نجکاری اور اس کے قرضوں کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، پاور سیکٹر کے ریگولیٹر، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چیئرمین توصیف فاروقی نے کہا کہ مسابقت کو فروغ دینے، آپریشنل تاثیر کو بہتر بنانے اور حکومت پر مالی دبا وکو کم کرنے کے لیے پاور سیکٹر کی نجکاری بہت ضروری ہے۔ ملک کے توانائی کے شعبے میں سرکاری کمپنیوں کو خراب انتظام، بدعنوانی اور نااہلی کے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ نجکاری نئے وسائل، جانکاری اور تخلیقی انداز متعارف کرائے گی جس کے نتیجے میں زیادہ قابل اعتماد بجلی کی فراہمی اور توانائی کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں