سرگ گاؤں میں طلبہ کی گاڑی پرفائرنگ ،2 کی شہادت   بڑا سانحہ،عاطف رضا

سنجوال کینٹ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضانے کہا ہے کہ سرگ گاؤں میں طلبہ کی گاڑی پرفائرنگ اور طالبات کی شہادت بڑا سانحہ ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرگ گاؤں میں زخمی اور شہید ہونے والے طلبہ و طالبات کے سکول کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان،اسسٹنٹ کمشنر اٹک شگفتہ جبیں،سی ای او ایجوکیشن ساجدہ مختار اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ طلبہ کی گاڑی پر فائرنگ جس میں دو طالبات شہیداور چار طلباء زخمی ہوئے، ایک درد ناک اور المناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کی طرف سے اظہار افسوس کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔اس موقع پر راؤ عاطف رضا نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتی ہے ڈی پی او اٹک نے کہا کہ ذمہ داران کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گااور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ڈی سی اٹک نے ڈی پی او اٹک کے ہمراہ سکول کے طلبہ و طالبات میں تحائف تقسیم کی ہے۔آخر میں انہوں نے شہید ہونے والی طالبات کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن