ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کی پولیس سٹی چوکی دینہ میں کھلی کچہری

Aug 28, 2024

دینہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پولیس سٹی چوکی دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ڈی پی او جہلم نے عوامی مسائل سننے کے بعد فوری طور پر انہیں حل کرنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان شاہ اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ساجد بٹ کو احکامات جاری کیے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پولیس سٹی چوکی دینہ کو بہت جلد تھانہ دینہ کا درجہ دے دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی کے دفتر کے قیام کے لیے بھی بہت جلد منظوری ہو جائے گی ، ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں پیش آنے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقررہ کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں پر متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے متعلقہ افسران کی جانب سے کاروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے ۔

مزیدخبریں