انجمن تاجران کلرسیداں نے بھی آج شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا

 کلرسیداں(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کی کال پر انجمن تاجران کلرسیداں کی تمام تنظیموں نے 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا۔آج تمام بازار بند رہیں گے۔تاجر رہنماؤں حاجی ریاست حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ خورشیداحمد،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری طارق تاج،ارشد محمود جنجوعہ اور دیگر نے ایف بی آر کی جانب سے ظالمانہ ٹیکس کے بعد ایڈوانس ٹیکس کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیاہے۔جماعت اسلامی کلرسیداں اس سے قبل ہی شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن