محکمہ وائلڈ لائف کے گیم واچر ملک زاہد محمود کو ڈوہمن پولیس نے گرفتار کرلیا

 چکوال(مہران ظفر ملک)محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے گیم واچر ملک زاہد محمود کو تھانہ ڈوہمن پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیم واچر پر درج ہونے والی ایف آئی کے مطابق اس نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے بل بوتے پر پولیس کو دھمکی دی کہ وہ سب کو دیکھ لے گا جس پر تھانہ ڈوہمن پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا جبکہ دوسری جانب گرفتار ملزم کا موقف ہے کہ اس نے بلاتفریق بااثر شکاریوں کے خلاف کارروائی کی اور پولیس نے مجھے دھونس اور دھمکی دیکر شکار کرنے کا کہا جس پر میں نے انچارج تھانہ ڈوہمن کو روکا اور غیر قانونی شکار کرنے کی اجازت نہ دی جس کی پاداش میں مجھے 5 جھوٹی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے اسکا مزید کہنا تھا کہ میں گھبرانے والا نہیں ہوں اس کرپٹ پولیس کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا اور مجھے یقین ہے کہ فتح میری ہوگی کیونکہ میں حق پر ہوں۔

ای پیپر دی نیشن