سنجوال کینٹ (نامہ نگار) ضلعی صدر ایپکا احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز وزیر تعلیم و سیکٹریری تعلیم کے ویژن کے مطابق آن لائن ٹرانسفر کے سلسلہ میں ایجوکیشن آفس سیکنڈری اٹک کو 700 درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 97 امیدواران کا تبادلہ قواعد و ضوابط اور میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا جن میں طلاق کیس18 بیوہ 9 میڈیکل 38 سنگل مدر 8 وڈلاک پالیسی کے تحت 24 درخواستیں پر آڈر جاری کرنے کے لیئے لسٹ مجاز اتھارٹی کو بھجوا دی گئی علاؤہ ازیں ملازمین کلیریکل ٹیچرز سمیت 150 ملازمین کے پروموشن آڈر بھی جاری کیے گئے محکمہ تعلیم کے ملازمین و ملازمین کے حقوق کے لیئے کام کرنی والی تنظیموں نے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی میڈم ساجدہ مختیار کے بروقت اور میرٹ پر اقدامات کی تعریف کی ہے۔
آن لائن ٹرانسفر، ای او ایس اٹک کو 700 درخواستیں موصول،97 کا تبادلہ
Aug 28, 2024