حکومت کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف عملی اقدامات اٹھا رہی،حاجی یعقوب

Aug 28, 2024

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف عملی اقدامات اٹھا رہی ہے 12 پولیس ملازمین کی شہادت سے ہر شخص کا دل زخمی ہوا ظالم ڈاکو کسی رعایت کے مستحق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف دن رات کو شائیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کر کے پوری قوم کے دل زخمی کیے ہیں حاجی یعقوب خان نے کہا کہ اب وقت اگئے کہ ان ڈاکوں کا صفایا کیا جائے ۔

مزیدخبریں