موضع سیتھی کے عوام کا بچوں  کے کھیلنے کیلئے گرائونڈ کا مطالبہ

Aug 28, 2024

بوچھال کلاں(نامہ نگار) ایم پی اے ملک تنویر اسلم کے گائوں موضع سیتھی کے عوام نے بچوں کے کھیلنے کے لئے گرائونڈ کا مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق موضع سیتھی کے نمائندہ وفد نے یہاں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ موضع سیتھی میں بچوں کے لئے کوئی بھی گرائونڈ نہ ہونے کی وجہ سے بچے ایک شملات پر کھیلنے پر مجبور ہیں انہوں نے بتایا کہ گرائونڈ کے معاملے پر تمام گائوں کے لوگ ایک پیج پر ہیں انہوں نے ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیتھی سے اپیل کی ہے کہ بچوں کے کھیلنے کے لئے گرائونڈ بنوا کر دیں  

مزیدخبریں