جماعت اسلامی ضلع مری کے وفد کی عمر فاروق ستّی سے حوالات میں ملاقات

Aug 28, 2024

 مری (نامہ نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع مری کے ایک وفد نے  انٹرنیشنل لیگ فار ہیومن رائٹس کے وفد کے ہمراہ سابق چیئر مین و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف مری عمر فاروق ستّی سے حوالات میں ملاقات کی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع مری کے امیر غلام احمد عباسی، نائب امیر حماد عباسی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عامر نواز عباسی، حلیم عباسی اور ادیب عباسی نے سابق چیئر مین و سینئرراہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع مری سے اظہار یکجہتی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ سب ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ جس طرح  حالیہ دنوں میں مری کو مقبوضہ مری بنا کر سیاسی بنیاوں پر انتقامی کاروائیوں کا آغاز کیا گیا، ہم ایسی  جھوٹی ایف آئی اور دہشت گردی جیسی دفعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں عمر فاروق ستّی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بھی خارج کیا جائے۔

مزیدخبریں