مری (نامہ نگار خصوصی) مری ،کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں کے جنگلات کے تحفظ کیلئے کئی سالوں سے سرگرداں بریگیڈیر(ریٹائرڈ) جاوید ستی جن کی آواز اس اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ایک طاقتور وکیل بن گئی ہے ، وہ جنگلات کو درپیش خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے انتھک محنت کی اور کر رہے ہیں۔ جاوید ستی کا کہنا ہے کہ کوہسار کے جنگلات پودوں اور جانوروں کی مختلف اقسام کا گھر ہیں، جن میں سے اکثر خطرے سے دوچار ہیں یا معدود ہو کر خطرے سے دوچار ہیں۔ ایسے میں جاوید ستی نے آنے والی نسلوں کے لیے ان ماحولیاتی نظاموں کی حفاظت کی اہمیت کو سمجھتے ہوے ان جنگلات کو قائم و دائم رکھنے کو یقینی بنانا اپنا مشن بنایا ہے۔ اپنے مشن کی بھرپور مشن کے تحت ان جنگلوں کو کو اگ سے محفوظ رکھنے اور درختوں کی کٹائی کے خلاف بھرپور اواز اٹھا تے ہوے کوہسار کے جنگلات کو درپیش خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کرنے کی مہم شروع کی ہوی ہے تا کہ جنگلات کی کٹائی، غیر قانونی درختوں کی کٹائی، اور زرعی اور شہری ترقی کی طرف سے تجاوزات کچھ ایسے چیلنجز ہیں جن کا ان جنگلات کو سامنا ہے۔ ایسے مین انہوں نے ع تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے ان ہرے بھرے جنگلات کو محفوظ بنانے کیلئے قدم سے قدم ملا کر چلنے کی اپیل کی ہے تا کہ اس قدرتی حسن کو بچایا جا سکے ۔