حاجی طاہر محمود فرام یوکے کا دعوت اسلامی کوپودے دینے کا فیصلہ

گوجرخان(نامہ نگار)کاروباری و سماجی شخصیت حاجی طاہر محمود فرام یوکے نے شجر کاری کی نیت سے کثیر تعداد میں پودے دعوت اسلامی و جامعتہ المدینہ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جو گوجرخان میں بیشتر مقامات پر لگائے جائیں گے انہوں نے جامعہ کی تعمیر ہونے والی نئی بلڈنگ کے لنٹر میں بھی خصوصی تعاون کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے یاد رہے کہ انکی فیملی کے دیگر افراد بھی جامعہ میں جاری دینی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے ہیں جس پر جامعتہ المدینہ کے پرنسپل احتشام مدنی وائس پرنسپل عمیر مدنی سمیت منتظمین نے شجر کاری کے لیے پودے عطیہ کرنے اور دیگر کاموں میں بھرپور تعاون کرنے پر بالخصوص حاجی طاہر محمود اور انکی فیملی سمیت دیگر تعاون کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن