حسن ابدال (نمائندہ نوائے وقت)تاجروں نے حکومتی جبر کے خلاف مکمل ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے، حکومت اپنی عیاشیوں کو ختم کرنے کے بجائے عوام کا استحصال کر رہی ہے جو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران حسن ابدال چوہدری اظہر علی نے مرکزی عہدیداران کے ہمراہ مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تاجروں پر ٹیکس لگا کر ان کے بچوں سے دو وقت کا نوالہ چھین لینا چاہتی ہے جس کے خلاف تاجر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ، تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوھدری کی 28 اگست کو ملک میں ملک مہنگائی اور تاجر دوست سکیم کے خلاف ھڑتال کا اعلان وقت کی ضرورت بن چکا تھا اس حوالے سے حسن ابدال کی تاجر برادری بھی عملی میدان میں اتر چکی ہے اور مرکزی انجمن تاجران نے بھی شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صرافہ یونین کے صدر حاجی منظور الٰہی صراف اور کریانہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سرفراز اعوان نے بھی بازاروں کا دورہ کیا۔