مرکزی انجمن تاجران کی کال پر آج مری میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی

Aug 28, 2024

 مری (نامہ نگار خصوصی) آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کی کال پر آج مری اور گردونواح میں مکمل شٹرڈاؤن ہو گا اور تمام کاروباری مراکز بندرہیں گے،  متحدہ اپوزیشن مرکزی انجمن تاجران اور انجمن تاجران مری کے الگ الگ  اجلاسوں میں آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کی کال پر لبیک کرتے ہوئے آج مری اور گردونواح میں مکمل شٹرڈ ڈاون کی کال دے دی ہے جس کے بعد چھتر سے کوہالہ تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے ،حکومت کی طرف سے چھوٹے بڑے تاجروں پر اڈوانس ٹیکس لگا دیا جو تاجر برادری کو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مزیدخبریں