اٹک (نامہ نگار ) صدر مرکزی انجمن تا جرا ن رجسٹرڈ اٹک شیخ جا وید اقبا ل اور چیئر مین حافظ محمد عدنان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اجمل بلو چ ، خو اجہ محمد شفیق اور صدر مرکزی انجمن تاجرا ن کریا نہ ریٹیلر پنجاب میا ں آفا ق انصا ری کے اعلا ن کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی آج مو رخہ 28 اگست برو ز بدھ حکومت کی تا جر دو ست پالیسی کے نام پر تا جر دشمن پالیسی کے خلا ف، تاجر دو ست سکیم کے خو د ساختہ مقرر کر دہ ٹیکس ٹیبل ، مہنگی بجلی کے بلو ں پر ظالمانہ ٹیکس اور مہنگا ئی کے خلا ف مکمل طور پر شٹر ڈا ئون ہڑتال کی جا ئے گی ، ہڑتا لوں کا سلسلہ تب تک جا ری رہے گا جب تک حکومت تا جر دشمن پالیسیو ں کو وا پس لینے کا حکم جا ری نہیں کرے گی ، آج ملک بھرمیں مکمل شٹر ڈائو ن ہڑتال کی جائے گی اور ہر قسم کے کا رو با ر بند رکھیں جائیں گے ، ہم وود ہو لڈ نگ ایجنٹ اور دالو ں ، چا ول ، آٹا پرو د ہولڈنگ ٹیکس کو نا منظور کر تے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ تا جر دوست اسکیم کے حکم کو واپس لیا جائے، تاجرو ں کے جا ئز مسائل حل نہ ہو نے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔