آزادپتن حادثہ، کوسڑ مالک، اڈہ منیجر،مرحوم ڈرائیور کی غفلت کا انکشاف

Aug 28, 2024

 کلرسیداں(نامہ نگار) آزادپتن کے قریب گراری پل پر ہونے والے کوسٹر حادثے کا معاملہ۔جان لیوا حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کوسڑ مالک مستری سفیر سکنہ تتری نوٹ ہجیرہ، اڈہ منیجر عبدالقدوس سکنہ عباس پور پونچھ اور ڈرائیور مرحوم کی سنگین غفلت و لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں ٹریفک قوانین و پبلک ٹرانسپورٹ کی فٹنس پر عملدار کرانے والے محکموں سٹی ٹریفک پولیس و ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کی مبینہ غفلت برتنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کوسڑ کا روڈ پر آنے  کے لیے فٹنس ٹیسٹ ہی کلئیر نہ تھا نہ ہی مالک و اڈہ منیجر نے ڈرائیور کو روٹ پرمٹ دے رکھا تھا۔راولپنڈی اسلام آباد کی شاہراہوں پر تقریبا دو گھنٹے کا سفر کرتی مسافر کوسٹر کو نہ تو سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نہ اسلام آباد ٹریفک پولیس یا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے عملے نے چیک کیا۔کہوٹہ پولیس نے اے ایس آئی شکیل لال کی مدعیت میں حادثے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں کہا گیا کہ تیز رفتاری و غفلت سے ڈرائیونگ کرنے سمیت اعانت جرم اور جان و مال کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت  مقدمہ درج کیاگیا۔ مقدمے میں کوسڑ کے مالک سفیر اور پیرودھائی اڈہ منیجر عبدالقدوس ال و دیگر کو بھی 109 کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے جاری ہیں۔

مزیدخبریں