فتح جنگ(نامہ نگار)فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب مین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جگہ جگہ گہرے گڑے پڑ جانے سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کر بڑے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو گیا ہے جس سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے باالخصوص رات کو گزرنے والے موٹر سائیکل سوار اور گاڑیوں کے حادثات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیا ہو رہا ہے اہلیان علاقہ نے سیاسی شخصیات سے بھی رابطے کیئے لیکن کوئی بھی کوشش بارآو ر ثابت نہیں ہوسکی محکمہ شاہرات سمیت دیگر ذمہ دار ادارے بھی آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں علاقہ کے عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی ڈویثرن ،ڈپٹی کمشنر اٹک سمیت دیگر ذمہ دار حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔