بارش نے علاقہ ونہار میں  نظام زندگی درہم برہم کر دیا

بوچھال کلاں(نامہ نگار) گذشتہ روز صبح سات بجے شروع ہونے والا بارشی سسٹم بوچھال کلاں میں داخل ہوا اور طوفانی بارشوں نے پانی پانی کر دیا بارشوں سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا سڑکیں گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے بوچھال کلاں آبادی کے اندر واقع تالاب بپھر گیا جس کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا گلیاں بند ہو جانے سے کئی محلوں کا رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا گھروں میں پانی داخل ہونے سے گٹر ابل پڑے بدبو اور تعفن نے جینا اجیرن بنا دیا عوام شدید مشکلات سے دو چار ہو گئے ۔

ای پیپر دی نیشن