تربیلا(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق وزیر اعلی صوبہ کے پی کے و سابق سینیٹر پیر صابر شاہ کی چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود سے ملاقات، چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود نے پیر صابر شاہ کو ضیاء مشوانی کے ایشین چیمپیئن مکس مارشل ارٹ ایم ایم اے میں جیت پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ ایشین چیمپین مکس مارشل ارٹ ایم ایم اے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 16 ممالک سے تعلق رکھنے والے180کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔جس کا فائنل ضیاء مشوانی جنکا تحصیل غازی کے موضع کنڈی سے ہے کا مقابلہ بھارت سے تعلق رکھنے والے بھرت کنڈارے کرنے درمیان ہوا، ضیاء مشوانی نے انڈیا کی حریف کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ پیر صابر شاہ نے چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام سے ضیاء مشوانی کو سپورٹ کرنے اور تعاون کی درخواست کی۔جس پر چیئرمین رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی قدر کرتا ہے اور ضیاء مشوانی جیسے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔