پننوال پوسٹ آفس کا عملہ علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا

 کھیوڑہ(نامہ نگار)تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ پنن وال کے پوسٹ آفس میں تعینات عملہ عوام کو خوار کرنے لگا عوام کا کہنا ہے کہ ہم دور دراز سے بجلی کے بل جمع کروانے آتے ہے عملہ کی بے حسی کے باعث کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ بعض اوقات  بل جمع کیئے بنا ہی واپس بھیج دیا جاتا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں کو لے کر بہت زیادہ پریشان ہیں اور جب بل جمع کروانے اتے ہیں تو پوسٹ آفس والے کبھی وقت کی کمی تو کبھی بل زیادہ ہونے کی وجہ سے جمع نہیں کرتے جس کے باعث مقررہ تاریخ کے بعد جرمانہ لگنے کا خدشہ بھی رہتا ہے اہل علاقہ نے پاکستان پوسٹ آفس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ پننوال پوسٹ آفس میں زمہ دار عملہ کی تعیناتی کی جائے اگر یہی صورتحال رہی تو بہت  پنن وال عملہ کی بے حسی کے خلاف  احتجاج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن