مری (نمائندہ خصوصی)آج ملک بھر کی طرح آج ملکہ کوہسار مری میں بھی شٹر ڈاون ہڑتال ہو گی مرکزی انجمن تاجران مری انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہد ممتاز عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح مری میں بھی آج 28 اگست کو شٹر ڈان ہڑتال ہو گی انہوں نے کہا کہ تاجر دوست ٹیکس سکیم نا قابلِ عمل ہونے کے باعث مسترد کرتے ہیں اسے فی الفور واپس لیا جائے آٹے،دالوں،چاول سمیت اشیائے خوردونوش پر لگایا گیا وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے۔بجلی کی مہنگی قیمت اور بلوں پر تمام قسم کے ٹیکسز اور سلیب سسٹم ختم کیا جائےآئی پی پیز پیز کے معائدوں پر نظرثانی اور کیپیسٹی چارجِز ختم کیے جائیں گیس کی قیمتوں میں اضافہ،اضافی سیکیورٹی کی ڈیمانڈ و ظالمانہ سلیب ختم کیے جائیں ایف بی آر کے جاری کردہ ایس آر او جی 236 اور 237 ایچ واپس لیے جائیں صدر،وزیراعظم،وزرا اور تمام افسران کی مفت بجلی گیس پٹرول اور مراعات بند کی جائیں ادویات اسٹیشنری دودھ پولٹری اشیائے خوردونوش پر سیلز ٹیکس واپس لیا جائے۔