ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں کی ملاقات

اسلام آباد(خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں جن میں سابق ممبر قومی اسمبلی ، سابق سینیٹر و سابق صوبائی وزیر اور مرکزی سیکرٹری پی کے میپ نواب ایاز خان جوگزئی اور صوبائی صدر عبدالقہارودان نے ملاقات کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دونوں رہنمائوں کو پارلیمنٹ ہائوس میں خوش امدید کہا ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دونوں رہنمائوں کی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ نواب ایاز خان جوگیزئی ایک وسیع تجربہ رکھنے والی دوراندیش شخصیت کے مالک ہیں اور ان کے ساتھ برسوں پرانے تعلقات ہیں۔ نواب ایاز خان جوگیزئی نے ہر پلیٹ فارم پر صوبے کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور موثر انداز میں آواز اٹھائی ۔  ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔  بلوچستان کے دور دراز علاقے اب بھی صحت اور تعلیم  کی سہولیات  سے محروم ہیں جس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا پڑے گااس موقع پر بلوچستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔؎

اسلام آباد(خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بھائی و رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ سیدال خان نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن